ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(آن لائن )ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی ہے ۔چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، جاوید حنیف اور حفیظ الدین شامل تھے،ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء ، اعظم تارڑ، احد چیمہ اور ڈپٹی چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈیلولپمنٹ شریک تھے،ایم کیو ایم نے ملاقات میں کراچی حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے نوجوان کی بیروزگاری کے مسئلہ کو اْٹھایا،سندھ کی شہری و صوبائی حکومتیں شہری سندھ کے نوجوانوں کو کوٹے پر بھی روزگار فراہم نہیں کرتی،وفاق مداوا کرے،انہوں نے کہاکہ شہری سندھ کے عوام مہنگائی اور بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور بھاری بلوں سے شدید پریشان ہیں،وفاق حل نکالے،وزیر اعظم نے شہری سندھ کے نوجوانوں کو وفاق میں میرٹ پر نوکریاں دینے اور خوشحال نوجوان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے قرض دینے کی یقین دہانی کرائی،وفاقی حکومت اخوت فاوٴنڈیشن کے اشتراک سے شہری سندھ کے شہریوں کو سولر پینل کیلئے بھی بغیر سود قرض فراہم کرے گی،وزیراعظم شہباز شریف نے ایم کیو ایم وفد سے شہری سندھ کے عوام کو نئے آنے والے بجٹ میں بڑا ریلیف دینے کا وعدہ کیا ہے۔ایم کیو ایم وفد نے K-4 منصوبے کی جلد تکمیل اور کراچی حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں نئے ترقیاتی منصوبوں کا مطالبہ کیاہے۔ایم کیو ایم نے کراچی کیلئے پانچ سالہ ? Socio-Economical & Cultural Development Plan مانگ لیا۔وزیر اعظم نے ایم کیو ایم وفد کو کراچی میں یو اے ای حکومت کی Desalination Plant میں سرمایہ کاری سے آگاہ کیا،وفاق شہری سندھ کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے،جلد بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل میں بھی کمی آئے گی

Comments are closed.