اسلام آباد(آن لائن )خاور مانیکا کو تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی رہنماوٴں اور وکلاء کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا‘ مقدمے میں پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گِل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان نامزدکئے گئے ہیں۔12 پولیس اہلکار موقع کے گواہ بن گئے مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت کے باہر وکلاء اور پرائیویٹ افراد جمع ہونا شروع ہوئے، مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ فتح اللہ برکی کر رہے تھے، سماعت ختم ہونے پر میں جیسے ہی باہر آیا ایڈوکیٹ فتح اللہ برکی نے للکارا کہ اس نے آج ہمارے قائد بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دی ہے، ایڈوکیٹ برکی نے للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، متن کے مطابق ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجھوتا نے مکوں سے حملہ کیا۔
Comments are closed.