گندم درآمد سکینڈل‘وزیراعظم نے چا رمعطل افسران کیخلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آن لائن )گندم درآمد سکینڈل میں وزیراعظم نے ایک اور بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اضافی گندم کی درآمد میں ملوث قرار دیئے جانے والے افسران کے خلاف ایکشن شروع کر دیا ہے اور وزیراعظم نے4 معطل افسران کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری دے دی ہے،ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سیکریٹری تجارت محمد صالح احمد فاروقی کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا،معطل افسران کیخلاف سول سرونٹس ایفیشینسی اینڈ ڈسپلن رولز2020 کے تحت انکوائری ہوگی،وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو ذمہ دار قرار دے کر معطل کیا گیا، ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پلانٹ پروٹیکشن اللہ دتہ عابد اورفوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم کومعطل کیا گیا،ویٹ کمشنر اورڈائریکٹر ڈی پی پی سہیل شہزاد بھی معطل کیے جانے والوں میں شامل تھے،ذرائع کے مطابق ان افسران کو ناقص منصوبہ بندی اورغفلت برتنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا۔

Comments are closed.