حکومت چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران نتیجہ خیز بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے اورچینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔ اجلاس میں وزیراعظم نے دورے کے دوران دونوں ملکوں کی نتیجہ خیز بزنس ٹو بزنس ملاقتوں کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے لائحہء عمل بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت چینی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔

اجلاس میں وزیراعظم کو دورہء چین کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان سے صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین کے شہر شینزن جائے گا۔ یہ وفد چینی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک ،وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی , وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان اور اعلیٰ سرکاری افسران کی شرکت ؛ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور چین میں تعینات پاکستان کے سفیر کی اجلاس میں بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

Comments are closed.