بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کا معاملہ

راولپنڈی ( آن لائن ) بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کا معاملہ،ایف آئی اے سائبر کرائم ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گی،بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے کی ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا، ا ایف آئی اے ٹیم میں شامل تفتیش ہونے سے بھی انکار کردیا ۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس ہینڈل سے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کے معاملے کے حوالے سے ایف آئی اے سائبر کرائم کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تو بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا کسی بھی سوال جواب دینے سے بھی انکار کردیا ۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی بھی سوال کا جواب وکلاء کی موجودگی میں دونگا اس کے حوالے کوئی جواب نہیں دونگا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا موقف تحریری طورپر حاصل کرلیا ۔

Comments are closed.