مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے تاہم سانحہ 9مئی میں ملوث عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے ،اسحاق ڈار

اسلام آباد ( آن لائن ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے تاہم سانحہ 9مئی میں ملوث عناصر سے کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے ،جی ایچ کیو ، جناح ہاوٴس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا،وزیراعظم 4 سے 8 جون تک چین کا دورہ کریں گے،ا چھی خبریںآ ئینگی ،چینی انجینئرز پر حملے کے ملزمان تک پہنچ گئے ہیں ،محمد بن سلمان نے صرف پاکستان ہی نہیں جاپان کا دورہ ملتوی کیا جلد پاکستان آئینگے ،جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو جو جواب دیا اس پر وزیراعظم سے پوچھا جائے ۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ جوریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے،مذاکرات اورمفاہمت پرمیرا پختہ یقین ہے،اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا، سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہسانحہ 9 مئی ریاست کیخلاف اٹھنا تھا،جی ایچ کیو ، جناح ہاوٴس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا ، فارمیشنز کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے،سانحہ 9 مئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم 4 سے8 جون تک چین کا دورہ کریں گے، چینی انجینئرز پرحملے کے ملزمان تک پہنچے ہیں سیکرٹری داخلہ اور دفترخارجہ کے افسران کابل گئے ہیں چینی شہریوں پر حملوں میں ملوث لوگوں پر افغان حکام کو اعتماد میں لیا جائے گا۔،دورہ چین سے اچھی خبریں آئیں گی،سی پیک اور سیکیورٹی کے حوالے سے ایشوز موجود ہیں۔اپنے دورہ چین میں ان ایشوز پر بات چیت کرکے آیا ہوں وزیراعظم کے دورہ چین میں بھی اس حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سعودی ولی عہدہ بھی دورہ پاکستان پر آئیں گے محمد بن سلمان کے والد کی طبیعت خراب ہے محمد بن سلمان ے صرف پاکستان ہی نہیں جاپان کا دورہ ملتوی کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے وزیراعظم اسحاق ڈار کا جسٹس اطہرمن اللہ کے بیان پر تبصرہ سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو جو جواب دیا اس پر وزیراعظم سے پوچھیں پاکستان کو ٹیک آف کرنے کے دوران کتنی بار گرانا ہے ہم پاکستان کو کئی بار ٹیک آف کرتے گرا چکے اب ختم ہونا چاہیے اس سلسلے کو ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات نہیں ہوں گے مذاکرات اور مفاہمت پر میرا پختہ یقین ہے اسی پارلیمنٹ کے سامنے 126 دن کے دھرنے کو مذاکرات سے اٹھایا تھا سیاست میں مفاہمت اور مذاکرات ہوتے ہیں اور ہونے چاہئیں سانحہ نو مئی ریاست کے خلاف اٹھنا تھا جی ایچ کیو ، جناح ہاؤس اور تنصیبات پر حملہ کرنے پر کوئی معافی نہیں دے سکتا ۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ فارمیشن کمانڈرز میٹنگ میں جس موقف کا اظہار کیا وہ ہر پاکستانی کا موقف ہے سانحہ نومئی میں ملوث عناصر کے لیے کوئی رعایت مناسب نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا بجٹ وفاقی بجٹ سے پہلے منظور ہونا معمول سے ہٹ کر ہے چار وفاقی اکائیوں کا بجٹ مل کر وفاق کا بجٹ بنتا ہے۔

Comments are closed.