سیکیورٹی فورسز کا پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
راولپنڈی ( آن لائن )سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی مارے گئے، جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد سرغنہ ایاز عرف محمد اور دہشت گرد احمدی عرف کوچی مارے گئے، جبکہ دو دیگر دہشت گرد زخمی ہوئے، ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو سراہا ہے جبکہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے علاقے کلئیرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
Comments are closed.