وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتار
اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نے پی ٹی آئی کے ٹویٹر پیج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو گرفتار کرلیا گیا ہے،
شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا۔شاہ محمود قریشی کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر منتقل کردیاگیا ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا، انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک میڈیا گروپ نے کور کمیٹی سے متعلق ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی۔اس قسم کی خبریں من گھڑت ہیں،ہماری قانونی ٹیم جن حالات میں کام کر رہی ہے اس سے بخوبی واقف ہیں۔
Comments are closed.