بانی پی ٹی آئی کے اکاوٴنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کا معاملہ

راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان ویڈیو اپلوڈنگ کے معاملے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے 3رہنماؤں کو منگل کو دن گیارہ بجے طلب کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بعد ایف آئی اے نے تین اور پی ٹی آئی لیڈرز کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں اورانہیں منگل کو ایف آئی اے نے11 بجے انکوائری کے لیے بلا لیا،جن پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیے گئے ہیں اُن میں عمر ایوب، بیرسٹر گوہر خان اور رؤف حسن شامل ہیں۔نوٹس کے متن کے مطابق تین پی ٹی آئی لیڈرز کو منگل کو ایف آئی اے نے ۱۱ بجے انکوائری کے لیے بلا لیا،جن پی ٹی آئی لیڈرز کو نوٹس دیے گئے ہیں اْن میں بانی پی ٹی آئی کے آفیشل اکاوٴنٹ سے ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیلنے کا خدشہ ہے،اِس اشتعال انگیزی سے عوام کو ریاست اَور اداروں کے خلاف قانون ہاتھ میں لینے پر بھی اکسایا جا سکتا ہے۔ایف آئی اے نے نوٹس بانی پی ٹی آئی کے آفیشل ایکس اکاوٴنٹ کے غیر قانونی استعمال پر کی جانے والی انکوائری پر جاری کئے۔یاد رہے کہ دو دن قبل ایف آئی اے کی ایک ٹم نے جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے انہیں بھی نوٹس دیئے تھے اور ان سے تحقیقات کی کوشش کی تھی مگر انہوں نے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ میں وکلاء سے مشورے کے بعد جواب دوں گا۔

Comments are closed.