راولپنڈی (آن لائن)پاک فوج میں پہلی مرتبہ ایک کرسچیئن خاتون افسر کی بریگیڈیئر کے رینک پر ترقی دے دی گئی ہے۔76 سالوں میں پہلی مرتبہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی لیڈی افسر بریگیڈیئر بنی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔بریگیڈیئر ہیلین میری رابرٹ کے شاندار کیریئر کی بناء پر انہیں ون اسٹار عہدے پر پروموٹ کیا گیا۔سوشل میڈیا پر پاک فوج کی کرسچیئن افسر کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات مسلسل جاری ہیں۔
Comments are closed.