اعلیٰ ٹیلی کام افسر نے سزا کے بعد غیرمشروط معافی مانگ لی :سول جج نے ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کر دیا‘بخشی خانہ سے رہائی مل گئی
اسلام آباد(آن لائن)اعلیٰ ٹیلی کام افسر نے سزا کے بعد غیرمشروط معافی مانگ لی جس پر سول جج نے ان کی ضمانت منظور کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیل کے مطابق سزا یافتہ اعلیٰ آفیسر کے غیر مشروط معافی مانگنے پر ضمانت منظورکر لی گئی اور گرفتار اعلی سرکاری آفیسر عمر ملک کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاگیا۔عدالتی حکم کے ساتھ ہی اعلی سرکاری آفیسر کو پولیس نے بخشی خانہ سے رہا کر دیا۔عدالت نے آئندہ محتاط رہنے کا سختی سے حکم دیتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔اپنا رویہ آئین اور قانون کے تابع کریں۔ سول جج عادل سرور نے توہین عدالت پر 15 دن قید 2 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔سول جج عادل سرور نے ضمانت منظوری کا حکم جاری کر دیا۔
Comments are closed.