آئی ایم ایف کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ترقیاتی سکیموں کیلئے اراکین پارلیمنٹ کے فنڈز ختم کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ارکان پارلیمنٹ کو 61 ارب روپے کی اسکیمیں دی گئی ہیں تاہم اب وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024/25ء کے بجٹ میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی تجویز پر صوبائی نوعیت کے منصوبوں پر فنڈنگ بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سڑکوں، شاہراہوں اور موٹرویزے کا ترقیاتی بجٹ 245 ارب روپے سے کم کے 173 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، صحت کا ترقیاتی بجٹ 26 ارب روپے سے کم کرکے 17 ارب روپے کرنے کی تجویز ہے، تعلیمی شعبے کا ترقیاتی بجٹ 83 ارب روپے سے کم کے 32 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دیئے ہیں ۔

Comments are closed.