وزیرداخلہ محسن نقوی کا ویت نام سفیر کی اہلیہ کی گمشدگی کا نوٹس

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ویت نام کے سفیر کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رابطہ کرکے ویت نام کے سفیر کی لاپتہ اہلیہ کی بحفاظت بازیابی کے لئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سفیر کی اہلیہ کی جلد تلاش یقینی بنائے۔ بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اس واقعہ کے بارے آئی جی پولیس اسلام آباد سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

Comments are closed.