آئی جی اسلام آبادکا ڈی آئی جی کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ کا دورہ

اسلام آباد(آن لائن)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کے ہمراہ ویتنام کے سفیر کی رہائشگاہ کا دورہ کیا اور سفیر سے ان کی اہلیہ کے لاپتہ ہونے پر تبادلہ خیال کیا ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ سید علی ناصر رضوی نے بتایا کہ ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کیلئے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ تفتیشی ٹیم کے افسران بھی موجود تھے۔ویتنام کے سفیر سے ملاقات سے قبل آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی سیف سٹی، ایس ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایس پی آپریشنز سے بریفنگ لی اور کہا کہ اسلام آباد میں مقیم تمام سفراء کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ویتنام کی سفیر کی اہلیہ کو تلاش کرنے کیلیے 7 مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اسلام آباد پولیس تکنیکی اور انسانی وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ تمام شواہد اور ثبوت جمع کیے جارہے ہیں۔تمام پہلوؤں پر تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔

Comments are closed.