سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں:چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ سماعت کل ہوگی

اسلام آباد(آن لائن )سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا معاملہ، چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں13 رکنی فل کورٹ بینچ سماعت پیر کوکرے گا فریقین کواطلاعاتی نوٹسزارسال کیے جاچکے ہیں۔جسٹس مسرت ہلالی دل کی تکلیف کے باعث بینچ میں شامل نہیں ،لائیو نشریات دیکھائی جائے گی ،یاد رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔ قبل ازیں اسپیکر کے پی اسمبلی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جبکہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا جسے پشاور ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا ،سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ دن ساڑھے گیارہ بجے کورٹ نمبر ایک میں سماعت کرے گا۔

Comments are closed.