قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تاحال ممکن نہ ہو سکی

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل تاحال ممکن نہ ہو سکی۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسمبلی سیکریٹریٹ کا کمیٹی ونگ آج پیر کو قائمہ کمیٹیوں پر حتمی سفارشات جمع کرائے گا ‘کمیٹی ونگ کو اپوزیشن جماعتوں کی نامزدگی فہرست موصول ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے 16 قائمہ کمیٹیوں کے لئے نامزدگیاں جمع کرائی گئی ہیں جبکہ حکومتی جماعتوں کی جانب سے 37 قائمہ کمیٹیوں کے لئے نامزدگیاں جمع کرائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی حتمی تشکیل اسپیکر قومی اسمبلی کی منظوری کے بعد ہو گی ‘تمام تر سفارشات مرتب ہونے کے بعد کمیٹی ونگ سرکولر جاری کرے گا ۔سرکولر کے اجراء کے بعد کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخاب ہوں گے ۔

Comments are closed.