اوورسیز پاکستانی وطن کے سفیر ہیں‘مسائل کے حل میں کسرنہ چھوڑیں‘محسن نقوی
لندن (آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تیز تر نظام وضع کیا جائے‘بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں‘ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ کیا ،پاکستانی ہائی کمیشن آمدپاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران سے تعارف کرایا گیاوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ون آن ون ملاقات بھی کی اور کہا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی قیادت میں لندن مشن بہترین خدمات سرانجام دے رہا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک اجلاس بھی ہوا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو ہائی کمیشن کے افعال کار کے بارے بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی تیز تر نظام وضع کیا جائے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی وطن کے سفیر ہیں‘ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر منفرد انداز میں عوامی مسائل کے حل پر فوکس کیا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات درج کیے۔
Comments are closed.