اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہاہے کہ ایک ناحق اور بے بنیاد کیس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ سارے انتقام پر مبنی کیس انشا اللہ ختم ہوں گے ۔ سائفر کیس کے فیصلے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج عوام نے دیکھا کہ انصاف کا علم بلند ہوا ہے۔آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے لیے خوشی کا دن ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے بیگناہ دس ما ہ جیل میں گزار دئیے ۔ کشمکش کی صورتحال میں یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے ۔ ہم نے ہمیشہ عدلیہ کا حترام کیا آئندہ بھی عدلیہ سے انصاف کی توقع ہے ۔
Comments are closed.