شاہ محمود قریشی لاہور میں درج نو مئی کے آٹھ کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں،رہائی ممکن نہیں ،جیل ذرائع
راولپنڈی (آن لائن )شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں بریت کا معاملہ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی ممکن نہیں ہے ۔شاہ محمود قریشی لاہور میں درج نو مئی کے آٹھ کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں، لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی، لاہور کی جے آئی ٹی کی پانچ رکنی تفتیشی ٹیم 25 مئی کو اڈیالہ جیل آئی تھی، نو مئی کے 8 کیسز میں گرفتاری کے بعد شاہ محمود قریشی کا لاہور کی عدالت سے جسمانی ریمانڈ بھی منظور ہوا تھا، شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں درج نو مئی کے 8 کیسز کی تفتیش جاری ہے۔
Comments are closed.