عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور،25 جون کو سماعت ہوگی

اسلام آباد (آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی درخواست منظور کرلی گئی،عدالت نے 25 جون کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے۔ عدت میں نکاح کے کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے جہاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس دوسری عدالت کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی ہے، جس کے بعد عدالت کی جانب سے کیس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا کی عدالت کو ٹرانسفر کردیا گیا،عدالت نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیل پر 25 جون کا نوٹس جاری کردیا ۔

Comments are closed.