صوبے میں امن کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدا مات اٹھائیں گے، فیصل کریم کنڈی
لاہور (آ ن لا ئن) گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے میں امن کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدا مات اٹھائیں گے ۔ وفاق سے اپنے مسائل کے حل کے لئے دلیل اور دلائل سے اپنا حق مانگیں گے ۔ ملک کے تمام مسائل کے حل کے لئے مذاکرات ہی واحد راستہ ہیں ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پارٹی کا مشکور کہ مجھ پر اعتماد کر کے مجھے یہ ذمہ داری سونپی گئی ۔ پارٹی اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے و زیر اعلی کی مجبوریوں کا ا حساس ہے لیکن میری خواہش ہے کہ وہ ہر معاملے پر فلمی ڈا ئیلاگ مارنے سے گریز کریں۔
اور صوبے کے تمام مسائل کو اسی طرح سے حل کریں جس طرح لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر وفاق سے مذاکرات کئے ۔ اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو گیا ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی ہماری ترجیح ہے ۔ جبکہ وفاق کے ساتھ تمام معاملات کے لئے دلیل اور دلائل سے بات چیت کی جائے گی ۔ فاٹا اور پاٹا کے ٹیکسز کے معاملے پر بھی وزیراعظم سے بات کی ہے ۔ امید ہے جلد یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلی سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ وفاق کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے کے بجائے خوشگوار ماحول کے لئے مثبت انداز اپنائیں گے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی والے ٹویٹ کے معاملے پر چوری بھی کرتے ہیں اور سینہ زوری بھی کرتے ہیں ۔ ایک طرف یہ لوگ کہتے ہیں کہ ٹویٹ سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور دوسری طرف وہ اس ٹویٹ کو سائٹ سے ہٹانے کی زحمت بھی نہیں کر رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتنی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ اپنی غلطی کو تسلیم کر لیا جائے ۔
Comments are closed.