سعودی سفارتکاروں سے چھینے گئے موبائل 12 گھنٹوں میں برآمد،مرکزی ملزم گرفتار

اسلام آباد (آن لائن)اسلام آباد پولیس نے سعودی سفارتکاروں سے چھینے گئے موبائل 12 گھنٹوں کے قلیل وقت میں برآمدکرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام نے ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیرنگرانی 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔اسلام آباد پولیس نے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔خصوصی ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی، ویڈیو سرویلنس اور ہیومن انٹلیجنس کو بروئے کار لانے ہوئے 13 سے زائد ریڈ کیے۔گزشتہ شب وفاقی وزیر داخلہ نے سعودی سفارتکاروں سے راہزنی کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ سعودی سفارتکاروں نے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔سید علی ناصر رضوی آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی سید علی رضا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔

Comments are closed.