پاکستان اور افغانستان کا عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) طریقہ کار نافذ کرنے پر اتفاق
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور افغانستان نے عارضی داخلہ دستاویز (ٹی اے ڈی) طریقہ کار کو نافذ کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ، اس طرح دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت لے جانے والی کارگو گاڑیوں کی نقل و حرکت کو منظم اور منظم کیا جاسکے گا‘ افغانستان رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے ٹی اے ڈی کے لیے درخواستیں طلب کرلی گئیں،تمام کام کے دنوں میں پاکستان ایمبیسی کابل اور پاکستان قونصلیٹ، قندھار کی ونڈو نمبر 5 پر روزانہ درخواستیں وصول کی جائینگی،پاکستانی رجسٹرڈ گاڑیوں سے ٹی اے ڈی کے لیے درخواستیں تمام کام کے دنوں میں افغانستان قونصلیٹ جنرلز، کوئٹہ اور پشاور میں وصول کی جائینگی۔
دونوں فریق سفارت خانے/ قونصل خانوں اور ویب سائٹس پر درخواست فارم کی دستیابی کو یقینی بنائینگے۔درخواستوں کی وصولی پانچ روز تک جاری رہیگی، گاڑی، ڈرائیور اور کلینر کے لیے علیحدہ عارضی داخلے کی دستاویز جاری کی جائے گی۔فیس صرف گاڑی کا TAD جاری کرنے کے لیے وصول کی جائے گی۔ گاڑی کے ڈرائیوروں اور کلینر کے لیے ٹی اے ڈی پاس مفت ہوگا۔ عارضی داخلے کی دستاویز ایک وقت میں ایک گاڑی کے لیے ہونگی،عارضی پاس دوسرے کیریئرز کو منتقلی کے قابل نہیں ہوگا۔ عارضی داخلہ پاس کی فیس ڈالر 100امریکی ڈالر ہوگی،مدت متعدد سفروں کے ساتھ 6 ماہ کے لیے ہے۔
Comments are closed.