اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کے الیکشن ٹربیونل پر اعتراضات، تبدیلی کیلئے درخواستیں جمع

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواستیں جمع کر ادی گئیں۔ قومی اسمبلی اسلام آباد سے منتخب قومی اسمبلی تینوں ارکان نے موجودہ الیکشن ٹربیونل کی شفافیت اور غیر جانبدار ہونے پر اعتراضات اٹھا دیے گئے۔ درخواست دہندگان میں ارکان قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز اور انجم عقیل شامل ہیں ۔درخواست دہندگان نے پٹیشن میں استدعا کی ہے کہ درخواست دہندگان کو خدشہ ہے کہ اُنھیں انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے درخواست دہندگان مطمئن نہیں ہیں۔

درخواست دہندگان کا کہنا ہے کہ معزز ٹریبونل اس معاملے میں غیر ضروری جلد بازی کا مظاہرہ کر رہا ہے، معزز ٹریبونل کے مذکورہ عمل میں تعصب ہے، معزز ٹریبونل غیر جانبداری سے کام نہیں کر رہا۔ درخواست دہندگان کے مطابق آرٹیکل 4 کے مطابق جو کہ کسی بھی فرد کا بنیادی حق ہے اُس کے مطابق اُس کے ساتھ معاملہ کیا جائے، قانون کے تحفظ و بالادستی اور اُس کے مطابق سلوک کیا جانا،قانون کے مطابق ہر شہری کا ناقابل تنسیخ حق ہے‘آرٹیکل 4کے تحت؛”ہرپاکستانی شہری کا منصفانہ ٹرائل اُس کا حق ہے، چاہے وہ پاکستان کے اند ر ہو یا پاکستان سے باہر“۔آرٹیکل 4کے مطابق؛ ”اپنے شہری حقوق کے تعین کے لیے اور ذمہ داریاں یا اس کے خلاف کسی مجرمانہ الزام میں ایک شخص منصفانہ ٹرائل اور مناسب عمل کا حقدار ہوگا“۔اس مقدمے میں درخواست دہندگان کے حق سے متعلق مقدمے کی سماعت متعصبانہ اور داؤ پر لگائی جا رہی ہے۔ درخواست دہندگان کے مطابق انھوں نے عام انتخابات 2024 میں کامیابی حاصل کی۔درخواست دہندگان نے استدعا کی ہے کہ ان گذارشات کے پس منظر کے پیش نظرانصاف کی فراہمی کے لیے الیکشن پٹیشن نمبر 73 برائے2024 کی کارروائی سے ٹریبونل اسلام آباد کو بھی روکا جا سکتا ہے۔درخواست دہندگان کی جانب سے اس معاملے میں مزید ریلیف کی فراہمی کی بھی درخواست کی گئی ہے، اس سلسلے میں کمیشن جو مناسب ریلیف سمجھے، وہ فراہم کیا جائے۔

Comments are closed.