نیب آرڈیننس میں جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس میں جسمانی ریمانڈ 40 روز کرنے کے اقدام کو لاہور
ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔شہری منیر احمد نے نیب آرڈیننس میں ترمیم کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔درخواست گزار نے موٴقف اپنایا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس محض ایک سیاسی جماعت کے لیے جاری کیا گیا، پارلیمنٹ کے ذریعے قانون سازی ہونی چاہیے تھی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ صدر آصف زرداری کی غیر موجودگی میں آرڈیننس منظور کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس غیر قانونی ہے، عدالت نیب ترمیمی آرڈیننس کو غیر قانونی قرار دے۔واضح رہے کہ 29 مئی کو چیئرمین سینیٹ اور قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی منظوری کے بعد نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

Comments are closed.