اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 افسران کو ملٹری کورٹ سے ہونے والی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا
اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پانچوں افسران کو ملٹری کورٹ سے ہونے والی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا،پاکستان نیوی کے پانچ افسران کو بغاوت کیس پر ملٹری کورٹ سے سزا سنائی گئی تھی،درخواست گزاروں نے فوجی عدالت میں ہونے والے ٹرائل کی دستاویزات کی استدعا کی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے فوجی عدالت سے ہونے والی سزا پر حکم امتناعی جاری کردیا،بغیر دستاویزات سزائے موت سنانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسٹے آرڈر جاری کیا۔
Comments are closed.