راولپنڈی(آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر قید برداشت کررہے ہیں‘کسی سی کوئی ڈیل نہیں ہورہی اپنے بیانئے پر کھڑا ہوں‘تمام مقدمات میں سرخرو ہوکر نکلوں گا۔پی ٹی آئی رہنماء انتظار پنجھوتا ‘ایڈووکیٹ احمد اویس اور دیگر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جیل کے باہر گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے‘بانی پی ٹی آئی کوسلمان صفدر نے سائفر فیصلے پر آگاہ کیا‘بانی پی ٹی آئی حمود الرحمان کمیشن پر بات کرنے کا کہہ رہے ہیں‘ہمارے مستقبل کا لائحہ عمل اس رپورٹ کے بعد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حمودالرحمان کمیشن رپورٹ صرف فرد واحد کے خلاف چارج شیٹ ہے‘1971 میں فوج بہتر انداز میں لڑی لیکن ایک شخص نے نااہلی کا مظاہرہ کیا۔
ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ملک کی خاطر قید برداشت کررہے ہیں‘کسی سی کوئی ڈیل نہیں ہورہی اپنے بیانئے پر کھڑا ہوں‘تمام مقدمات میں سرخرو ہوکر نکلوں گا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی اور ان کی بیگم کی دبئی لیکس میں جائیدادیں نکلی ہیں‘محسن نقوی کو جواب دینا ہوگا، پاکستان کی معیشت ایک ایک ڈالر مانگ رہی ہے، محسن نقوی کیسے ڈالر استعمال کرکے دورے کررہے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا ورکرز کی تعریف کی ہے۔انتظار پنجھوتانے کہا کہ بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں اس تاریخ سے سبق سیکھیں ‘وہ چاہتے ہیں اس سے سبق سیکھیں پہلے ملک ٹوٹا تھا اس وقت معیشت تباہ ہوچکی ہے:ہمیں سرمایہ کاری کی شدید ضرورت ہے، ہم اس سے آگے اور کہاں جائیں گے،بانی پی ٹی آئی ایف آئی اے الزامات وہ ذہنی طور پر تیار ہیں۔اس موقع پر ایڈووکیٹ احمد اویس نے کہا کہ الیکٹرونک میڈیا اور صحافیوں نے قومی مفاد میں کردار ادا کیا ہے‘تاریخ میں دو واقعات ہوچکے ہیں، تاریخ سے ہمیں سبق سیکھنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم وہ غلطیاں نہ کریں جو پہلے ہوچکی ہیں‘عدت کے معاملے پر سزا نہایت شرمناک ہے‘اس سزاکی کوئی مثال نہیں ملتی، وہ بہت مطمئن ہیں۔
Comments are closed.