اہم بریک تھرو،وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانیکاامکان

اسلام آباد(آن لائن)سی پیک کے تحت کراچی تاپشاور ریلوے اپ گریڈیشن منصوبے میں بڑے بریک تھروکی راہ ہموارہوگئی ہے اور وزیراعظم کے دورہ چین میں ایم ایل ون منصوبے کے مالی معاملات طے پانیکاامکان ہے۔ذرائع کے مطابق ایم ایل ون منصوبے کیلئے فنانسنگ معاہدے کے امورکو حتمی شکل دی جائیگی،معاملات طے پانے پرپاکستان اور چین کے درمیان فنانسنگ کامعاہدہ ہوگا،

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کیلئے85فیصد فنڈزچین کی جانب سے فراہم کیے جانیکاامکان ہے،منصوبے کیلئے پاکستان اپنے وسائل سے15فیصد فنڈزفراہم کرے گا۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ 8 سال میں مکمل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،منصوبے کے تحت کراچی سے پشاور تک1726 کلومیٹر ڈبل ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔حکام کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نیگذشتہ ماہ ایم ایل ون منصوبیکا نظرثانی پی سی ون منظورکیا تھا،سی ڈی ڈبلیو پی نے6 ارب70کروڑ ڈالرزکے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دی تھی،ایم ایل ون منصوبہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے،حکام کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان کے ریلوے کے نظام کو مضبوط بنائے گا۔

Comments are closed.