اسلام آباد ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کا دفتر فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کر دیا، جس میں عدالت نے سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے نے 2022ء اور 2023ء میں سابقہ مالک کو نوٹس اور پھر شوکاز نوٹس جاری کیا، سی ڈی اے کوئی وضاحت پیش نہ کر سکا کہ نوٹسز پرانے مالک کو کیوں بھیجے جاتے رہے؟، سب سے اہم یہ ہے کہ نوٹس یا شوکاز نوٹس کی سروس کی کوئی رسید ریکارڈ پر نہیں، سی ڈی اے کا بنایا گیا ایک رجسٹر نوٹسز پہنچنے کا کافی ثبوت نہیں ہے۔ عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ سی ڈی اے نے پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کا آرڈر سے پہلے کوئی نوٹس نہیں کیا، سی ڈی اے کا دفتر سیل کرنے کا آرڈر بھی پی ٹی آئی کو نہیں لکھا گیا نہ کاپی بھیجی گئی، اس لیے عدالت تحریک انصاف کا سیکرٹریٹ فوری ڈی سیل کرنے کا حکم دیتی ہے، یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ سی ڈی اے قانون کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کر سکتا ہے۔

Comments are closed.