دنیا بھر میں پاکستان کے مزید 9 نئے تجارتی مشن قائم کرنے کا فیصلہ‘سمری وزیراعظم کو بھجوادی گئی

اسلام آباد(آن لائن) دنیا بھر میں پاکستان کے مزید 9 نئے تجارتی مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت تجارت نے سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے وزارت خارجہ، وزارت خزانہ، سرمایہ کاری بورڈ سے بھی رائے لی ہے جس کے بعد 9 نئے تجارتی مشن قائم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور وزارت تجارت سمری وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی، ذرائع کے مطابق خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی جانب سے بھی نئے تجارتی مشن قائم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ 9 نئے مشن میں یونان، ہنگری، چین، اومان، عراق، موزمبیق، سنگاپور، تنزانیہ، کویت میں کھولے جائیں گے۔پاکستان کے پہلے سے 45 ممالک میں 57 تجارتی مشن کام کررہے ہیں۔نئے مشن کے قیام سے چین میں پاکستان کے مجموعی 4 تجارتی مشن ہوجائیں گے، ذرائع کاکہنا ہے کہ چین میں چوتھا تجارتی مشن ارومچی میں قائم کیا جائے گا۔

Comments are closed.