بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور کو فواد خان کی یاد ستانے لگی
ممبئی (آن لائن)پاکستان اور بھارت کے مابین سیاسی تعلقات تو اتار چڑھا کا شکار رہتے ہیں لیکن دونوں ممالک کے اداکار اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو نیک تمناں کے پیغامات دیتے نظر آتے ہیں۔حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے بھی پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کے ساتھ اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر اپنی پوسٹ میں سونم کپور نے لکھا کہ خوبصورت دن فواد خان کے ساتھ۔ جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ کسی نے کہا کہ آپ دونوں ایک ساتھ بہت اچھے لگ رہے ہیں تو کئی پاکستانی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے سونم کپور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمارے لڑکے کو بھول جا۔واضح رہے کہ سپر اسٹار فواد خان نے 2014 میں بالی وڈ فلم خوبصورت میں ڈیبیو کیا تھا جس میں مرکزی اداکارہ سونم کپور تھیں۔فلم خوبصورت 2014 میں ریلیز ہوئی، اس فلم کے لیے انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا، فلم خوبصورت کے بعد فواد خان نے ایک اور بالی ووڈ فلم کپور اینڈ سنز اور کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل میں بھی معاون کردار ادا کیا، جسے خوب پسند کیا گیا۔
Comments are closed.