ہمیں وفاق سے پیسے ملنے چاہئیں، امید ہے شہباز شریف اپنے وعدے پورے کریں گے‘بلاول بھٹو

کراچی (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں وفاق سے پیسے ملنے چاہئیں، امید ہے شہباز شریف اپنے وعدے پورے کریں گے اوریہ مسائل بجٹ سے پہلے حل ہوں گے۔ہمیں توجہ دینی ہے کہ محدود وسائل سے ڈیلیوری کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔گزشتہ روزں یہاں اپنے پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور اراکین سے خطاب میں انہوں نے ارکان سے سستی کا مظاہرہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے تو ہم دن رات محنت کر کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں وفاق سے پیسے ملنے چاہئیں اور مجھے امید ہے کہ شہباز شریف اپنے وعدے پورے کریں گے اور یہ مسئلے بجٹ سے پہلے حل ہوں گے، ہمیں اپنے محدود وسائل میں سے اس بات پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی کہ ہم اپنے محدود وسائل میں سے ڈیلیوری کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں۔انہوں نے اپنے اراکین پارلیمنٹ، پارٹی اور کابینہ کے اراکین پر سست روی کا مظاہرہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پانچ دفعہ جیت کر آئے ہیں تو آپ میں سستی نظر آ رہی ہے، میں چاہ رہا ہوں کہ آپ کی سستی ختم کروں، پاکستان پیپلز پارٹی نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہم دن رات محنت کریں تاکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزرا محنت کرتے ہوئے نظر آئیں، ایم پی اے کا عوامی رابطہ جاری رہنا چاہیے اور انہیں تلقین کی کہ پارلیمنٹ میں حاضری کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے حلقے اور عوام کو وقت دینا پڑے گا کیونکہ وہی عوامی رابطہ ہیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ترقیاتی یا بڑے بڑے منصوبے اپ کو الیکشن جتواتے ہیں

، اگر اپ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اپ کی اچھی پوزیشن رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکرز منسٹرز اور ایم پی ایز میں میں مھے کچھ سستی نظر آ رہی ہے ۔ جو کہ نا قابل برداشت ہے ۔ ہم اپنے عوام کے مسائل ھل کرنے کے لئے آئے تھے ضروری ہے کہ ہمارے ایم پی ایز کا عوامی ر ابطہ مضبوط ہو ۔ اپنے حلقے کے عوام کو وقت دیں انکے مسائل انکی مشاورت سے حل کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سیاست کا خاتمہ کرنا ہوگا تمام تعیناتیاں میرٹ پر ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا آپس کی لڑائیوں کی وجہ پارٹی کی کارکردگی اور ڈیلیوری کو نقصان نہیں ہونا چاہیے ہم سیاست میں عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں ذاتی مفادات کی جنگ لڑنے نہیں آئے ۔ انہوں نے کہا ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں آپ سے بھی یہی توقع ہے۔ انہوں نے کہا صوبے کے غریب عو ام کو کس طرح سستی بجلی دینی ہے سولر سسٹم پر کس طرح کام کرنا ہے اس کے لئے مل کر حکمت عملی اپنانا ہو گی ۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں وفاق سے پیسے ملنے چاہئیں اور مجھے امید ہے کہ شہباز شریف اپنے وعدے پورے کریں گے اور یہ مسئلے بجٹ سے پہلے حل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے جو تاریخی کامیابی حاصل کی ہے تو میں چاہتا ہوں کہ ہم دن رات محنت کریں تاکہ ہم عوام کی توقعات پر پورا اتر سکیں اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزرا محنت کرتے ہوئے نظر آئیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا ترقیاتی یا بڑے بڑے منصوبے آپ کو الیکشن جتواتے ہیں، اگر آپ اپنے حلقے کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کی اچھی پوزیشن رہے گی۔ انہوں نے کہا جب ہم اپنی ٹیم کو ٹاسک دیتے ہیں ا سے پورا کرنے کا بھی وقت دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا سیلاب میں پچاس فیصد تعلیمی ادروں کو نقصان پہنچا ہوا ہے اس بارے میں بھی سوچنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سندھ پولیس پر پورا بھروسہ ہے ریاستی پالیسی کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے پاس جدید ہتھیار آگئے ہیں ۔ ہمیں اس معاملے سے بھی نمٹنا ہے ۔ انہوں نے کہا پیپلز بس سروس کا پورے صوبے میں آغاز کریں گے ۔ انہوں نے کہا عوام نفرت کی سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ۔ انھین اپنے مسائل کے حل سے سروکار ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے کے کیسز ان کا اپنا معاملہ ہے ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں ہونی چاہیے ۔ وہ ان کیسز کا عدالتوں میں قانونی سامنا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر چھ ماہ میں کابینہ کی کارکردگی رپورٹ لی جانی چاہیے ۔ وزرا کی رپورٹ کا جائزہ میں خود لوں گا ۔

Comments are closed.