عمران نیازی اور پنکی پیرنی پاکستان کے مسائل کی جڑ
توشہ خانہ سمیت مختلف تحائف نہ صرف بیچ کر کھائے بلکہ اس جعلسازی اور گھٹیا پن کی وجہ سے ریاست پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی وزارت اعظمی بھی جادو ٹونے سے چلائی جاتی رہی جبکہ کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے
اسلام آباد(آن لائن)عمران خان اور بشری پیرنی المعروف پنکی کی شادی ہوتے ہی اس ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیا اس کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئی ہیں کہ وزارت اعظمی بھی جادو ٹونے سے چلائی جاتی رہی جبکہ کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے گئے مال بنانے میں پنکی پیرنی اور فرح گوگی کا کوئی دور دور تک ثانی نہیں تھا اس حوالے سے جو اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں
اس کے مطابق عمران خان کے دور میں کرپشن پرسیپشن انڈیکس بڑے مارجن سے خراب ہوا۔چور ڈاکو منتر کی غیرضروری تشہیر کی وجہ سے ملک کی تمام معاشی سرگرمیاں ٹھپ ہوگئیں۔ملک کی جی ڈی پی 375 بلین ڈالر سے گھٹ کر 275 بلین ڈالر رہ گئی۔ پی ٹی آئی کے سیاست دانوں نے اربوں روپے کی دولت کمائی جبکہ دیگر سیاستدانوں اور جنرلیسٹس کو شکار کیا گیا۔ خان نے ذاتی پوائنٹ سکورنگ کے لیے نیب کو ہتھیار بنایا۔سرکاری ملازمین کے تبادلے پیسے لے کر کیے گئے۔
عمران نیازی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حکم پر افسران کے تبادلے ان کی پسند کے مطابق کرتے رہے جس سے ملک میں ہر ادارہ تباہ ہوا ۔عاملوں کے ذریعے وزراء کو منصب دیے گئے۔کسی بھی ادارے میں سرکاری افسر کو تب لگایا جاتا جب عملیات سے اسے اپنے سحر میں جکڑ لیا جاتا اور پھر نتیجتاً ان سب افسران نے ان پنکی و نیازی کی جی حضوری کی۔ توشہ خانہ لوٹا گیا۔
توشہ خانہ سمیت مختلف تحائف نہ صرف بیچ کر کھائے بلکہ اس جعلسازی اور گھٹیا پن کی وجہ سے ریاست پاکستان کی جگ ہنسائی کروائی عوام کو مذہبی ٹچ دے کر جذباتی کیا گیا۔ ہر مسئلے میں مذہبی ٹچ کر دے کر عوام الناس کو ابھارا گیا اور سیاسی اختلافات کو کفر و اسلام کی جنگ بنا دیا گیا ۔
خود کو مرشد اور دوسروں کو کافر قرار دیا گیا۔پنکی خود کو مرشد کہلوا کر دوسروں پر گستاخ کے فتوے عائد کرتی جس کی بدولت میاں جاوید لطیف، خواجہ آصف اور احسن اقبال وغیرہ کو گستاخ کہہ کر مارنے کی کوشش کی گئی ۔انسان تو انسان جانوروں تک کو نقصان پہنچایا گیا اپنی وزارت کو طول دینے کیلیے اسلام آباد کا چڑیا گھر بند کروا دیا گیا کیونکہ ان کے عاملین نے بتایا تھا کہ عمران خان سے اتنے مخصوص فاصلے پر کوئی جانور قید نا ہو۔
کالے عمل کیلیے زندہ جانوروں کو جلایا گیا پی ایم ہاؤس کسی بنگالی عامل کا نقشہ پیش کرتا رہا کیونکہ سفلی عملیات کیلیے کئی سو مرغیوں کو زندہ جلایا گیا اپنی دوست فرح گوگی کو نوازا گیا اقربا پروری کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے پنکی نے اپنی مفرور دوست فرح گوگی کو ہر طرح سے نوازا
پی ایم ہاؤس کی بے توقیری کی گئی ٹک ٹاکر کو وزیراعظم ہاؤس بلوا کر پوری دنیا میں پاکستان کی بے عزتی کروائی کہ سب سے بڑے عہدے یعنی وزیراعظم کی کرسی پر ایک بدنام زمانہ ٹک ٹاکر بیٹھ کر فوٹو بنواتی رہی ۔ پنکی کی فرمائش پر ترقی کرتے صوبے پنجاب کا بیڑہ غرق کیا گیا
سب سے نااہل ترین شخص عثمان بزدار جو کسی یونین کونسل کا چیئر مین بھی بننے کے بھی لائق نہیں تھا اسے پورے صوبے کا وزیراعلیٰ بنا دیا گیا اور پھر پنجاب کا ہر ایک ادارہ تباہ و برباد ہوا ۔
خاور مانیکا کا گھر، اولاد اور سکون سب تباہ کر دیا گیا۔
اپنی خواہشات کے حصول کیلیے سابقہ شوہر کو چھوڑا، بچوں کو خود سے الگ کیا اور اپنے ہی خاندان کو سانپ بن کر ڈس لیا جس کی وجہ سے خاور مانیکا کا سکون اور عزت سب کچھ تباہ و برباد ہو گیا ۔جب ان کے خلاف سزائیں آئیں تو انہوں نے بیرون ملک پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔
اور جب ان کے خلاف سزائیں آنا شروع ہوئیں تو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر کے اپنے ملک دشمن ہونے پر مہر لگائی اور پاکستان کو ایک گھٹیا مہم کے ذریعے بدنام کرنے کی کوششیں جاری ہیں لیکن انشاء اللہ پاکستان ایسی تمام تر سازشوں کے باوجود قائم و دائم رہے گا ۔۔۔۔۔۔پاکستان ذندہ باد
Comments are closed.