پاکستان کی ترقی کیلئے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
بیجنگ (آن لائن) وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی کے لیے چین کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لو ڑاوٴہوئی نے ملاقات کی، جس میں پائیدار دوستی، مشترکہ ترقی، سٹریٹجک اعتماد اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا
، اس دوران سی آئی ڈی سی اے نے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیٹلائیٹ مشن سے پاک چین دوستی سرحدوں سے پار اب خلاوٴں میں پہنچ چکی ہے، چیئرمین سی آئی ڈی سی اے آپ نے پاکستان میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں، پاکستان میں مقیم چینی باشندوں کی سکیورٹی حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بلیو اکانومی، مواصلات، معدنیات و کان کنی، دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان چین کی ترقی کے ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، ایم ایل کی اپ گریڈیشن کا منصوبے میں چینی سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔
Comments are closed.