پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہماری پارٹی کا ہراول دستہ ہے، خدمات بے مثال ہیں،شبلی فراز

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما : شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہماری پارٹی کا ہراول دستہ ہے‘ان کی ملک اور عوام کی آگاہی کے لیے خدمات مثال ہیں ‘محمود الرحمان کمشن کی رپورٹ 50 سال بعد آئی اس سے آگاہی پیدا ہوئی‘ آگاہی ہی قوموں کی ترقی کا باعث بنتی ہے ‘دیگر ممالک میں بھی 30 سال بعد کسی ریاست میں راز نہیں رکھا جاتا‘اس کو عوام تک پہنچایا جاسکتا ہے اس پر بات چیت ہوتی ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 1971 کے واقعات اور اب میں مماثلت دیکھ رہے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ جو غلطیاں ہوگئی ان کو دہرائیں اور نقصان اٹھائیں‘ملک کا سوچیں ملک تباہ ہورہا ہے اضطراب کی کیفیت ہے‘اندھیر نگری چوپٹ راج ہے جس کو چاہا اٹھا لیا اور مقدمے میں ڈال دیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک کے مقبول لیڈر عمران خان کو رہا کریں سیاسی مقدمات کو ختم کریں‘عوام کے منڈیٹ کو واپس کیا جائے تب اس ملک میں سیاسی استحکام آجائے گا۔

Comments are closed.