چین سے 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے وزیراعظم اور وزیرخزانہ کا چینی بینکوں سے پھر بات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن)چین سے 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے وزیراعظم اور وزیرخزانہ چائینیز بینکوں سے بات چیت کریں گے، کمرشل بنک چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک سے 60 کروڑ ڈالر قرض کیلئے بات کی جائے گی، تاہم قبل ازیں دونوں چائینیز بنکوں سے رواں مالی سال 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرنے کیلئے بات چیت ناکام رہی تھی۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیرخزانہ چائینیز بنکوں سے قرض فراہمی کیلئے سخت شرائط ختم کرنے کی درخواست کریں گے۔بنک آف چائنا اور انڈسٹریل اینڈ کمرشل بنک سے 60 کروڑ ڈالر کیلئے چین کیجانب سے سخت شرائط تھی، چائنیز بنکوں کی جانب سے نئے قرض کیلئے چائنیز آئی پی پیز کی ادائیگیوں کے شیڈول کی شرط عائد تھی،دونوں چائنیز بنکوں کی جانب سے 8 فیصد تک ہائی شرح سود پر قرض کیلئے بھی شرط عائد کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان جولائی 2023 سے اس قرضے کے حصول کیلئے مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے،60 کروڑ ڈالر کا قرض اب آئندہ مالی سال کیلئے حاصل کرنے کی کوششیں کی رہی ہیں۔

Comments are closed.