پاکستان میں متبادل توانائی کے حوالے سے سرمایہ کاری کی بڑی استعداد ہے ، وزیراعظم

بیجنگ(آن لائن)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں متبادل توانائی کے حوالے سے سرمایہ کاری کی بڑی استعداد ہے ‘ بجلی چوری کے حوالے سے ملک میں بڑی کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔وہ پاور چائینہ کے چیئر مین سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ پاور چائنا کے چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت پاکستان میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر اور لائین لاسز کو کم کیا جائے گا ۔چیئرمین پاور چائینہ نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کی تیز رفتار تعمیر اور معیار کے حوالے سے تعریف ؛ چئیر مین پاور چائینہ کا بھی پاکستان اور پنجاب اسپیڈ کا ذکر کیا۔وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ متبادل توانائی کا نظام مضبوط کرنا ہماری اولین ترجیح ہے‘ پاکستان میں متبادل توانائی کے حوالے سے سرمایہ کاری کی بڑی استعداد ہے ‘بجلی چوری کے حوالے سے ملک میں بڑی کاروائیاں کی جا رہی ہیں ۔ چیئرمیں پاور چائنا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت پاکستان میں بجلی ترسیل کا نظام بہتر اور لائین لاسز کو کم کیا جائے گا ۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی موجود تھے-

Comments are closed.