گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی، صدر زرداری
اسلام آباد(آن لائن)صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری سے معاشی خوشحالی آئے گی، گلگت-بلتستان میں بے پناہ وسیع اقتصادی صلاحیت موجود ہے، عوامی مفاد میں استفادہ کیا جانا چاہیے، دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا معاملہ مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔صدر مملکت آصف علی زرداری سے گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین کی ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے گلگت -بلتستان کی سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ گلگت -بلتستان میں سرمایہ کاری سے خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، وفد نے صدر مملکت کو گلگت-بلتستان کی ترقیاتی اور مالی ضروریات بارے آگاہ کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام کی بھی شرکت ہوئی۔وزیر اعلیٰ گلگت -بلتستان گلبر خان، گلگت-بلتستان کونسل کے اراکین اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔صدر مملکت نے کہا کہ گلگت-بلتستان کے عوام کو دہلیز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت، تعلیم اور سڑکوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے،صدر مملکت نے گلگت میں ہوائی اڈے کو وسعت دینے، گلگت-بلتستان کی ترقی کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ گلگت -بلتستان چین کے سنگم پر واقع ہے، گلگت-بلتستان میں بے پناہ وسیع اقتصادی صلاحیت موجود ہے، عوامی مفاد میں استفادہ کیا جانا چاہیے، دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ دینے کا معاملہ مناسب فورم پر اٹھایا جائے گا۔وفدنے بتایا کہ صحت سہولت پروگرام کے بند ہونے سے گلگت-بلتستان کے کے لوگ ہیلتھ انشورنس کی خدمات حاصل کرنے سے قاصر ہیں، صدر مملکت نے گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کی تجویزدی ۔وفد نے گلگت-بلتستان کی ترقی، مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر صدر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔صدر مملکت نے وفد کو گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے اپنے تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
Comments are closed.