نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف جب ملنا چاہیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، تحریک انصاف سے بات چیت تو چل رہی ہے اس سے انکار نہیں، اگر کوئی فیصلہ ہوتا تو آپ تک پہنچ چکا ہوتا، جب پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے فیصلے ہونگے تو دنیا کو پتہ چلے گا اور پھر پوچھنے کی ضرورت نہیں پڑے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف)کا مزید کہنا تھا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پہلی بار یہ سوال نہیں سنا، آپ پہلی باریہ بات نہیں کررہے۔
ہم نے احترام کی سیاست کی، مخالف کو گالی نہیں دی لیکن گالیاں برداشت کی ہیں۔قبائلی علاقوں میں پابندیاں کبھی کامیاب نہیں ہوئیں۔ہم انتہائی غیرذمہ دارانہ اندازمیں خود کو پیش کررہے ہیں۔سپیکرکی سربراہی میں اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے۔ پارلیمانی کمیٹی جاکرصورتحال کاجائزہ لے۔مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ صورتحال پرایوان کواعتماد میں لیں۔مقامی لوگوں نے مسائل اورمشکلات کی بنیاد پراحتجاج کیا۔ 8 ماہ سے چمن باڈرپرہزاروں لوگ دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دونوں جماعتوں میں روابط سے متعلق بات چیت کی گئی تھی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا تھاکہ سیاسی جماعتوں کو مشترکات پر ایک ہونا ہوگا، اختلافات کو کم نہیں تو کم ازکم نرم ضرور کیا جاسکتا ہے۔ اختلافات کو کم نہیں تو کم ازکم نرم ضرور کیا جاسکتا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں آئین و پارلیمنٹ کی حیثیت نہیں رہی، جمہوریت ہار رہی تھی۔
Comments are closed.