ایشوریا رائے کو چھونے پر سلمان خان، سنجے لیلا بھنسالی پر برس پڑے
ممبئی (آن لائن) بھارتی اداکارہ سمیتا جیاکر نے سپر اسٹار سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کے افیئر کے دنوں کا قصہ بتاتے ہوئے ایک حیران کن انکشاف کردیا۔سال 1999 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ہم دل دے چکے صنم میں ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان اور ایشوریا رائے بچن کو کاسٹ کیا اور اس جوڑی کی جادوئی کیمسٹری لوگوں کے دلوں کو چھو گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سلمان اور ایشوریا کی محبت کا آغاز ہوا تھا اور اسی سیٹ پر محبت پروان چڑھی جس کی وجہ سے وہ چھپائے نہیں چھپتی تھی اور اسی محبت فلم کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ فلم کے گیت آنکھوں کی گستاخیاں کے ایک سین میں ایشوریا رائے میرے برابر میں کھڑی تھیں اور سلمان خان کو ایشوریا رائے کو ایشوریا کے ساتھ چھیڑ خانی کرنی تھی اور اس کیلئے سنجے لیلا بھنسالی نے ایشوریا کو چھو لیا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ یہ دیکھ کر سلمان خان سنجے کے پاس گئے اور کہا کہ سنجے سر آپ نے ایشوریا کو کیوں چھوا؟ آپ کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔سمیتا جیاکر نے کہا کہ سب ہی جانتے ہیں محبت کی ابتدا میں جذبات کیسے ہوتے ہیں یہ وہی وقت تھا، ان دونوں کی آنکھوں میں محبت کی چمک تھی اور ہم اسے دیکھ سکتے تھے۔
Comments are closed.