پاکستان اور چین بشام حملہ کے معاملے پر رابطے میں ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین بشام حملہ کے معاملے پر رابطے میں ہیں ۔ دونوں مما لک دوستی اور بھا ئی چارے کے لازوال بندھن میں بندھے ہوے ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر ہیں۔ پا کستا ن بھارت سمیت تمام ہمسا یہ مما لک سے بہترین تعلقات کا خواہاں ہے ۔ غزہ میں فلسطینی مظالم کی سخت مذمت کرتے ہیں ہرفورم پر فلسطین کی حمائت جاری ر کھتے ہوے اسرائیل سے سیز فائر کا مطالبہ کرتے رئیں گے ۔ بھارت کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کر کے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے ۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا وزیر اعظم شہباز شریف چین کے اہم دورے پر ہیں۔دورہ چین میں ان کے ہمراہ وزیر خارجہ بھی موجود ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف نے گذشتہ صبح اپنے اہم منصب سے اہم ملاقات بھی کی ہے ۔ ملاقات میں سی پیک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا بشام دہشتگردی کے حوالے سے پاکستان اور چین رابطے میں ہیں ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کروائی گی ہے ۔ پاک چین تعلقات کئی دہائیوں کے آزمودہ ہیں ۔ ان تعلقات نے دونوں ممالک کو فائدہ پہنچایا ہے، ہم اپنے تعلقات کی بنا پر ہر مرتبہ مومینٹم میں اضافہ کرتے ہیں، وزیراعظم کے دورہ کے موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان 23 ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں ۔ایم او یوز میں تجارت ، صعنت اور دیگر شعبوں پر کام کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے۔

تر جمان نے کہا کہ وزیر اعظم نے شینزن میں بزنس کانفرنس میں بھی شرکت کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ گذشتہ روز پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کر لیا گیا ہے ۔ ترجمان نے کہا پاکستان مسئلہ فلسطین کا اقوام متحدہ کی قراداوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ جبکہ ہم غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ ۔ ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ استنبول کا ایک روزہ سرکاری دورہ کرینگے۔ اور ا پنے ہم منصب ہاکان فیدان سے ملاقات کرینگے۔ اور غزہ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کرینگے۔وزیر خارجہ یہ دورہ ہاکان فیدان کے دعوت پر کر رہے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی پولیس کے تحفظ میں ہزاروں اسرائیلی انتہا پسندوں کے مسجد اقصی پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا ترکیہ میں اسحاق ڈار ڈی ایٹ وزراء ئے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ڈی ایٹ وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس غزہ کی سنگین صورتحال پر ہورہا ہے۔ اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دیگر وزرا خارجہ سے سائیڈ لائن میں ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ترجمان نے کہا مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ دہائی میں سات ہزار سے زائد افراد کو شہید کیا گیا۔پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے امتیاز احمد پلہ نامی کشمیری کو شہید کر دیا۔ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی کارروائیاں جاری ہیں جو قابل مذمت ہیں۔ گزشتہ ایک دہائی میں بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 7 ہزار سے زائد شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ترجمان نے کہا ہم تیونس کے سفیر بوہین الکامل کی وفات پر تیونسی حکومت اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سیکرٹری خارجہ نے سفیر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہمیں اردن میں غزہ تک انسانی امداد کی رسائی و انسانی المیہ سے بچاو پر ہنگامی بین الاقوامی کانفرنس کی دعوت ملی ہے۔ جلد اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ ترجمان نے کہا بھارت کے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ غیر قانونی اقدامات نے پاک بھارت باہمی ماحول کو خراب کیا ۔ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ بھارت پرامن بامقصد مذاکرات کے لیے سازگار ماحول تیار کرے گا۔ ترجمان نے کہا نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی آج ایران میں چار فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔ یہ چار فریقی مذاکرات آج ایران میں منعقد ہوں گے۔ ہم افغانستان کی اپنے عوام کی اقتصادی خوشحالی کے لیے کو ششوں کی حمایت کریں گے۔

Comments are closed.