تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ،حکومت مناسب تنخواہوں میں مناسب اضافہ کرے،شازیہ مری

اسلام آباد(آن لائن)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ اس وقت تنخواہ دار طبقہ مشکل میں ہے ،امید ہے حکومت تنخواہ دارطبقے کو مضبوط کرتے ہوئے تنخواہوں میں مناسب اضافہ کرے گی ،خیبرپختونخواہ مسائلستان کا گڑھ بنا ہوا ہے،بانی پی ٹی آئی نے اپنی جماعتوں کے اراکین کو صرف بدتمیزی سکھائی ہے انہوں نے ہر روز شورشرابہ معمول بنا لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماوٴں حسین طارق شاہ اور ابرار شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ سے پہلے ایک اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے،بجٹ، مہنگائی، عوامی مسائل سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ ہو گا ،نیشنل اکنامکس کونسل کا قیام خوش آئند ہے،معاشی صورتحال کو ری ویو کرتی ہے،اسکا کام کرنا بہت ضروری ہے، ثمرات سامنے آئیں گے،ملک میں ہر جگہ پر ڈویلپمنٹ پر کام برابری کی سطح پر ہونے چاہئے،حکومت کی بڑی ترجیح عوام کو ریلیف دینا ہونی چاہیے،مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں

،بڑے بڑے لوگوں کے بجائے متوسط اور غریب کوریلیف دینا چاہیے،صوبہ سندھ اپنی ترجیحات کے مطابق کام کر رہا ہے ،بجلی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہے ،سندھ میں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ،وزیر صاحب کہتے ہیں کہیں بھی دس گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ،یہ وزیر صاحب غلط بول رہے ہیں،شازیہ مری کا کہنا تھا کہ حکومت تنخواہ دار طبقے کو مضبوط کرے،امید ہے حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں مناسب اضافہ کرے گی،پی آئی اے ملازمین کے کلاس فور ملازمین کی تنخواہیں انتہائی کم ہیں،سابقہ وزیر ہوابازی کے ایک بیان نے قومی ادارے کا بیڑہ غرق کیا،ملک کو معاشی استحکام کی ضرورت ہے،آٹا بحران پر انکوائری کے بعد بھی کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں ملا،کسانوں کے درد کو سمجھا جائے اور ریلیف کا اعلان کیا جائے،حکومت سے مطالبہ ہے آنے والا بجٹ کسان دوست بجٹ ہو،بانی پی ٹی آئی نے جماعت کو بدتمیزی سکھائی اور شور شرابا کرنا بتایا ہے ،پارلیمنٹ میں انہوں نے ہر روز شور شرابہ معمول بنا لیا ہے،عوامی نمائندے پارلیمنٹ عوام کے مسائل پر بات کرنے آتے ہیں ،صوبہ خیبر پختونخوا میں تیسری دفعہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے ،خیبرپختونخواہ مسائلستان کا گڑھ بنا ہوا ہے ،چیف ایگزیکٹو مسائل پر توجہ اور حل کرنے کے بجائے بدتمیزی کا طوفان برپا کیے ہوئے ہے ۔

Comments are closed.