عثمان ڈار کی نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور

راولپنڈی (آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار کی نو مئی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے خلاف نو مئی کے 12 مقدمات کی سماعت ہوئی، عثمان ڈار اپنے وکیل ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا جو اب سنادیا گیا اور عدالت نے عثمان ڈار کی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔

Comments are closed.