موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے،منصور علی شاہ
اسلام آباد ( آن لائن) سپریم کورٹ میں منعقدہ ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہاہے کہ پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے جس کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرہ کا سامنا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں جن خطرات کا سامنا ہے ان پر غور کیلئے یہاں اکھٹے ہوئے ہیں۔ہفتے کو انھوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ موسم تبدیلیوں کی وجہ سے خشک سالی تباہ کن سیلاب جیسے مسائل کا سامنا ہے،موسمیاتی تبدیلی سے درجہ حرارت بڑھ رہاہے ،موسم کی تبدیلی سے خوراک کی قلت کا کا باعث بن رہا ہے،یہ موسم کی تبدیلی لوگوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ ہے۔انھون نے اس دوران چیف جسٹس فائز عیسی اور ساتھی ججز کو کانفرنس میں تشریف لانے پر خوش آمدید بھی کہا۔جسٹس سیدمنورعلی شاہ نے مزیدکہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے نبرز آزما ہونے کیلئے ہم سب متحد ہے،2022میں پاکستان میں بہت بڑا سیلاب آیا۔سیلاب نے ہزاروں لوگوں کو متاثر کیا۔تباہ کن سیلاب سے ملک کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہے۔موسم تبدیلیوں کا اثر صحت کی سہولیات پر بھی پڑتا ہے،زرعی پیدوار کو موسم تبدیلیوں کو متاثر کیا ہے،موسم تبدیلیوں سے کلائمنٹ فنڈ کے بغیر نہیں نمٹا جا سکتا۔پاکستان کیلئے اتنا آسان نہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹے کیلئے بڑا فنڈز مختص کر سکے۔
Comments are closed.