زرتاج گل قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلا م آباد(آن لائن) سنی اتحاد کونسل کی زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیاگیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے زرتاج گل کی بطور پارلیمانی لیڈر تقرری کی منظوری دیدی،پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کیلئے چار نام تجویز کئے تھے جن میں زرتاج گل، صاحبزادہ محبوب سلطان، زین قریشی اور احمد چٹھہ کا نام شامل تھا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق کو پیر کے روز زرتاج گل کی باقاعدہ نامزدگی بارے آگاہ کریں گے۔

Comments are closed.