فضل الرحمان ،اسد قیصر ٹیلی فون رابطہ، آئندہ ہفتے ملاقات طے ہوگئی

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اورتحریک انصاف کے رہنما اسد قیصرکے درمیان ٹیلیفونک رابطہ میں وفود کی سطح پر ملاقات طے کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہو گی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی ف سے اتحاد پر تبادلہ خیال ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے اٹھائے تحفظات اور گارنٹی بابت تحریک انصاف آگاہ کرے گی،مولانا فضل الرحمن نے اتحاد سے متعلق گارنٹی بھی مانگی تھی۔ذرائع کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے پر لگائے الزامات پر وضاحت بھی مانگی گئی تھی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی 3 تین ارکان پر مشتمل کمیٹی کے نام دیے جائیں گے اور یہ کمیٹی جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد کے نکات طے کرے گی جن پر فضل الرحمان اور عمران خان دستخط کریں گے۔

Comments are closed.