وزیر اعظمُ شہباز شریف کا چین کاانتہائی کامیاب تاریخی دورہ رہا،خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظمُ شہباز شریف کا چین کاانتہائی کامیاب تاریخی دورہ رہا،دونوں ممالک نے ہر محاز پہ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عہدکیا ہے۔چین کے دورے کے حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ایکس پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایک دن میں وزیراعظم چین لی چھیانگ کے ساتھ ظہرانہ اور مذاکرات اور چینی صدر شی جن پنگ کیساتھ عشائیہ اور مذاکرات۔ CPEC2 کا آغازمعمولی پیشرفت نہیں۔دونوں ممالک نے ہر محاز پہ شانہ بہ شانہ کھڑے رہنے کا عہدکیا ہے۔ہمارے پہاڑ اور پانی مشترک ہیں۔ ھماری دوستی لازوالُ ھے۔خواجہ آصف نے کہا کہ صدر شی‘ پاکستان کو معاشی مشکلات کے حل میں بھر پور مدد دیں گے۔

Comments are closed.