اسلام آباد(آن لائن)بجلی کا شارٹ فال 5ہزار902میگاواٹ تک پہنچ گیا،ملک بھر میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے تک پہنچ گئی ،ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ ہے،بجلی کی پیداوار 20 ہزار 98 میگاواٹ ہے،پن بجلی ذرائع سے 6ہزار888میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 790 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے877 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سولر پاور پلانٹس سے198بگاس سے 143اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 222 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے
Comments are closed.