وزیر خزانہ محمد اورنگزیب منگل کو اقتصادی سروے جاری کریں گے

اسلام آباد(آن لائن)رواں مالی سال 2023-24 کی معاشی ترقی میں کیا کھویا کیا پایا،اقتصادی سروے آج منگل کو جاری کیا جائیگا،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سروے کے اہم نکات سے تفصیلی بریفنگ دیں گے،ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کو اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامناکرنا پڑا،اقتصادی ترقی، صنعتی ترقی، مہنگائی، چھوٹی فصلوں، بجلی کی پیداواری اہداف بھی حاصل نہ کئے جا سکے ،شرح سود 22 فیصد تک بڑھانے کے باوجود مہنگائی کم کرنیکا ہدف حاصل نہ ہوسکا ،مہنگائی 21 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 26 فیصد رہی

،اقتصادی ترقی ساڑھے 3 فیصد کے برعکس 2.4 فیصد رہنے کا تخمینہ ہے،زرعی شعبے کی ترقی ساڑھے 3 فیصد ہدف کے برعکس سوا 6 فیصد رہا،بڑی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 11 فیصد سے زائد رہی،چھوٹی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.9 فیصد رہی،کاٹن جیننگ کی پیداوار 7.2 فیصد ہدف کے برعکس 47 فیصد سے زائد رہی ،لائیوسٹاک کی پیداوار 3.6 فیصد کے برعکس 3.9 فیصد رہی ،ماہی گیری شعبے کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.8 فیصد رہی ،صنعتی شعبے کی پیداوار 3.4 فیصد کیبرعکس 1.2 فیصد رہی،مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار 4.3 فیصد ہدف کے برعکس 2.4 فیصد رہی، سروس سیکٹر کی ترقی 3.6 فیصد ہدف کے برعکس 1.2 فیصد رہی،اشیاء کا درآمدی بل 58 ارب ڈالر کے برعکس 55 ارب ڈالر تک محدود رہنے کا تخمینہ ہے،رواں مالی سال کے دوران 30 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل ہونے کا تخمینہ ہے،اشیاء کا تجارتی خسارہ 28 ارب ڈالر ہدف کے برعکس 25 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔

Comments are closed.