سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ،بانی پی ٹی آئی کا واپس سپریم کورٹ سے ہی رجو ع کافیصلہ
اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ کی طرف سے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے مشورے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے واپس سپریم کورٹ سے ہی رجو ع کرنے کافیصلہ کیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کو ہی خط لکھ کر انتخابی مینڈیٹ کی واپسی، 9 مئی جوڈیشل انکوائری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل پر زور دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن بھی نوٹ کرادیا ہے۔ سپریم کورٹ کی طرف سے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا گیا تھا جس پر انہوں نے سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں،ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیارہوں۔نکات میں انہوں نے کہا کہ ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو۔بانی پی ٹی آئی زور دیں گے کہ انتخابی مینڈیٹ کی واپسی،نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے۔نیب ترامیم کیس میں ججز نے بانی پی ٹی آئی کو دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کا مشورہ دیا تھا۔
Comments are closed.